About US

اردو میں ویب سائٹ بنام

www.rahejannath.com

تعارف وتبصرہ

مجلس مشاورت :۔

۱۔ فضیلۃ الشیخ عبد القدوس محمد نذیر ( ریسرچ اسکالر ۔ سعودی سپریم کورٹ )

۲۔ فضیلۃ الشیخ محمد الیاس عبد القادر ( جمعیۃ الخیریۃ لتحفیظ القرآن )

۳ ۔ ڈاکٹر ابراہیم عبد اللہ العتیق ( اسسٹینٹ پروفیسر ۔ ریاض ٹیچرس کالج )

نگران اعلی :۔
دفتر تعاونی برائے دعوت وارشا د سلطانہ ، ریاض کے معروف داعی ومبلغ

فضیلۃ الشیخ عبد الاحد عبد القدوس ( ایم ۔ اے / امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض)

 

 

 

 

ویب سائٹ کے محرکات اور پس منظر :۔

 

دور حاضر میں میڈیا کی اہمیت اور ضرورت کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے ادارے نے یہ کوشش کہ نشرو اشاعت کے ان ذرائع کو    دینی وتبلیغی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے اسی پس منظر میں اردو ویب سائٹ بنامhttp://www.rahejannath.comکو   روبہ عمل لایا گیا تاکہ تشنگان دین کو عصر ی تقاضوں کے مطابق ایک ایسا منبع فراہم کیا جائے جہاں کتاب وسنت کے متوالے سیراب ہو سکیں۔

 

ویب سائٹ کا پیغام :۔

 

(۱)

منہج اہل السنۃ کے مطابق قرآن وحدیث کی بنیادی شرعی علوم کی نشرو اشاعت کومعاشرے کے تمام مکاتب فکرو نظر تک عام کرنا۔

اسٹراٹیجک اہداف:۔

 

۱۔ براہ میڈیا معاشرے کے تمام طبقوں کو ایک ایسے مواد کی فراہمی جہاں عصر حاضر کے پیچیدہ سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیئے جاسکیں ۔

 

۲۔ لوگوں کے ذہنوں میں اسلام کے بنیادی عقائد کو مضبوط کرنا ،شک وشبہات کا ازالہ کرنا اور منہج اہل السنۃ والجماعۃ کی ایک ایسیصاف ستھری وضاحت جو تمام بدعات وخرافات سے بیزاری و بے نیازی کا پتہ دے۔

 

۳

۔ علوم شرعیہ کی نشرو اشاعت کے لئے مختلف وسائل اور دیگر جدید ٹکنالوجیز کا ایسا استعمال ہر خاص وعام کی رسائی ہو سکے۔

 

۴۔ معتبر علماء کا تعارف کرانا ، ان سے استفادے کو ممکن بنانا ، علماء اور عوام کے ہمہ گیر رشتے کو فروغ دینا تاکہ عامۃ الناس علما ء سے بآسانی استفادہ کر سکیں اور علماء عوام سے ربط و ضبط رکھ سکیں ، اسی طرح علماء کی علمی خدمات ، انکے خطابات ومقالات اور انکے علمی سیمینار کو ہر خاص و عام تک پہونچانا ۔

 

۵

۔ معتبر بزرگان ، علماء دین اور مفتیان کرام کے نگارشات اور جو مختلف اسلامی اداروں سے شائع ہوئی ہیں کی تدوین کی تدوین وترتیب کرکے عوام تک پہونچانا ۔

 

۶

۔ مسلم خواتین کے لئے ایک خاص کارنر کی تدوین جس میں انکی تہذیب وتمدن اور فہم دین پر خاص توجہ دی جائے اور اسلام نے خواتین کو احترام اہتمام بخشا ہے اس سے انہیں آگاہ کیاجائے ، نیز خواتین کو اپنے آراء ونظریات کے اظہار کرنے کا موقع دیا جائے اور انکی تخلیقات ونگارشات کو نشر کیا جا سکے

 

۷

۔ بچوں کے لئے بھی ویب سائٹ پر ایک خاص کارنر کا اہتمام جسمیں انکی تربیت اور صلاحیت کی نشو ونما پر خاص توجہ دی جائے تاکہ انکے اوقات بہترین مصرف میں استعمال ہوں۔

 

۸

۔ نشر کرنے کے لائق علمی جامع مواد کو یکجا اکٹھاکرنا اور اسی طرح تجربہ کار اشخاص کو بھی جمع کرنا جو کہ اردو چینل کی اساس وبنیاد ہوں۔

 

۹

۔ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر فقہی وعبرت آموز باتوں کے خاص اہتمام کے ساتھ جامع دروس کو نشر کرنا نبی کریم صلی ا للہ علیہ وسلم حیات مبارکہ کو اسوۂ حسنہ اور مثالی نمونہ ثابت کرنے کے لئے معاشرے کے تمام اہل فکرو نظر کو آپکی پاکیزہ سیرت سے سبق حاصل کرنے کے لئے ۔

 

۱۰

۔ غیر مسلموں کی اسلام کی دعوت دینا ، اسلام کی حقانیت کو ان پر واضح کرنا اور دنیاکے تمام گوشے میں ان تک رسائی کے لئے جدید ٹکنالوجیز کا استعمال کرنا ، اسی طرح دعوت دین کے راستے میں آنے والے تمام چیلنجز کامقابلہ کرنا ۔

Dawat-e-Ilallah Ki Fazilat

Saadat Mando Ki Zindagi

Aap ﷺ Ka Akhri Din

Ilm ki fazilat

Meelad-Un-Nabi ﷺ